Pakistan’s Grand March
By M K Bhadrakumar
Often derided as a ‘failing state,’ Pakistan presses ahead with a foreign policy agenda that meets the country’s national priorities.
The Pakistani diplomacy has been presenting some stunning success stories. It is coolly cruising toward a ‘nuclear deal’ with China. The deal doesn’t involve any Hyde Act prescribing the contours of Pakistan’s Iran policy or a Nuclear Liability Bill freeing Beijing of culpability for faulty performance.
Nor has Pakistan agreed to have a ‘minimum deterrent’ or shown willingness to cap its inventory of nuclear weapons already exceeding India’s. It seems no power on earth can stop Pakistan getting a ‘waiver’ from the Nuclear Supply Group (NSG). Not even the United States.
Compare it to how the UPA government tied itself in knots to conclude a nuclear deal with the US. Prime Minister Manmohan Singh staked the survival of his government and resorted to dubious methods to re-charter the course of coalition politics for reaching his destination. He is still to explain his failure to fulfil his assurances to parliament. Of course, the ENR technology will not flow to India.
Why is Pakistani diplomacy doing so well? The army chief Pervez Kayani has just concluded a 5-day visit to China, which raises Sino-Pak defence cooperation to new heights. Yet, Islamabad is preparing for the second round of the US-Pakistan strategic dialogue for which secretary of state Hillary Clinton is visiting Pakistan next month.
Hardly three months after the US-Pakistan strategic dialogue in Washington, the Obama administration is sitting down with the Pakistani leadership — civilian and military — for another round of high-voltage diplomacy. Against this backdrop, Kayani’s visit to Beijing underscores that Islamabad is not lacking in foreign-policy options if the Obama administration resuscitates the Bush-era doctrine pampering India’s regional vanities.
The self-assuredness of Pakistani diplomacy is such that on the eve of the strategic dialogue with the US, Islamabad ambled across the final lap of negotiations to sign an agreement with Tehran over a $7 billion gas pipeline from Iran. It was done with such manifestly cavalier abandon. The agreement came hot on the heels of the latest UN sanctions against Iran that the Obama administration robustly pushed through.
Why is it that Indian diplomacy chooses to settle for vacuous rhetoric and grandstanding in the ties with the US — a gala state dinner for Singh or an elegant pair of gold cuff links for external affairs minister S M Krishna? India lives in its region and can the US ensure its preeminence?
Our smaller western neighbour, which we often deride as a ‘failing state,’ presses ahead with a purposive foreign policy agenda that meets the country’s national priorities of energy security. The Iran gas pipeline project throws into relief the dismal truth that India lacks a foreign policy that serves its national objectives of growth and development.
Spin masters
Every time the subject comes up, the spin masters serving the establishment come up with some lame excuse or the other. The latest thesis is that India could be ‘floating on gas reserves’ and might indeed be ‘energy-secure.’ True, Reliance is developing new gas fields under lucrative pricing conditions provided by the government and competing Iranian gas imports are, arguably, best avoided. But that has nothing to do with the country’s energy security as such. An honest discussion about the cost of Iranian gas becomes practically impossible, given the opaqueness of the government’s pricing policy.
Then, there is shale gas, which is lately touted by our spin masters as a promising energy source ‘likely to overtake’ — in the womb of time — both conventional gas as well as liquid fuels. Unsurprisingly, Reliance bets on shale gas. And needless to say, shale gas extraction, which involves tapping natural gas trapped between layers of shale rock, requires latest American technology and the Reliance is currently buying into it in a significant way.
Of course, Reliance’s emergence as a ‘diversified, vertically integrated player’ in the energy sector could be a matter of national pride. But can national pride be equated with the government’s energy security policy? The heart of the matter is that India needs both the Reliance fuelling wealth as well as Iran’s fabulous South Pars gas fields feeding the gargantuan Indian economy for decades to come.
Quite obviously, the US disfavours Iranian gas feeding the Indian market on a long-term footing as it could deprive the Big Oil of lucrative business. Two, the US seeks to block Iranian energy exports until such time as US-Iran normalisation materialises. Three, the US is fundamentally opposed to the emergence of an Asian energy grid involving Iran, Pakistan, India and China, which would have potentially far-reaching strategic implications for American global strategy.
The Indian leadership has failed to show the transparency that a ‘failing state’ like Pakistan possesses in defining its hardcore national interests vis-à-vis Iran. Pakistan also has a political elite that is corrupt and which may harbour a sense of vulnerability to American pressure.
But what distinguishes its foreign-policy making is that the GHQ in Rawalpindi as the custodian of national interests, draws the bottom line. Which, in turn, enables Pakistani diplomacy to turn to its advantage the growing Sino-American rivalries in the central, south and west Asian regions.
Ironically, the Obama administration doesn’t object to Pakistan’s independent foreign policy. Nor does it seem to mind if Pakistan disagrees with its agenda towards the situation around Iran. The Indian leadership’s fear psychosis is clearly unwarranted.
(The writer is a former diplomat)
http://www.deccanherald.com/content/77127/pakistans-grand-march.html?utm_source=twitterfeed&utm_medium=twitter







نہیں ہوسکتے
ـ 2 گھنٹے 31 منٹ پہلے شائع کی گئی امریکی صدر باراک حسین اوباما نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف اپنے خطے بلکہ دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت ہے اور اس حوالے سے اس پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ وہ قیام امن کیلئے عالمی برادری کے ساتھ ملکر کام کرے۔ گزشتہ روز ٹورنٹو میں G-20 سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کے موقع پر اوباما نے کہا کہ ان کے دوست منموہن غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور جب وہ بولتے ہیں تو پوری دنیا انہیں سنتی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان سے دہشت گردی کیخلاف مزید اقدامات کا تقاضہ کیا اور کہا کہ جب تک پاکستان دہشت گردوں کی مدد ختم نہیں کرتا اس وقت تک مذاکرات بامعنی نہیں ہوسکتے۔ ذرائع کے مطابق اوباما سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کیخلاف شکایات کے انبار لگا دئیے اور کہا کہ اسلام آباد اپنی سرزمین پر بھارت کیخلاف اٹھنے والی دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے اور حافظ سعید جیسے عناصر کو لگام دے کیونکہ ان کی سرگرمیاں پاکستان بھارت تعلقات کیلئے بہتر نہیں ہیں۔ دوسری جانب اوبامانے سربراہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ عراق کی طرح افغان مسئلہ کا بھی بالآخر سیاسی حل نکالنا ہوگا جس کیلئے پاکستان کے اقدامات مفید ہیں۔ انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی کے مفاہمتی عمل کی بھی حمائت کی۔
جب واشنگٹن انتظامیہ کی جانب سے بھارت کو اپنا فطری اتحادی قرار دیکر اسکے ساتھ اب تک ایک سو سے زائد دفاعی اور اقتصادی تعاون کے معاہدے کئے جاچکے ہیں اور ایٹمی تعاون کے معاہدے کے تحت اسے جدید ایٹمی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس کرکے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی راہ اختیار کی جاچکی ہے تو ہمیں خود کو امریکی مفادات کی جنگ میں اس کا فرنٹ لائن اتحادی بنا کر بھی امریکہ سے کسی عنائت یا مہربانی کی توقع نہیں رکھنی چاہئے کیونکہ اس خطہ میں امریکہ، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ تو درحقیقت ہماری تباہی کیلئے ہوا ہے۔ اوباما نے تو اس ماہ کے آغاز میں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے دورۂ واشنگٹن کے موقع پر ان کے اعزاز میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے عشائیہ میں اچانک اور بن بلائے شریک ہو کر بھی بھارت کے ساتھ اپنے فطری اتحادی ہونے کا ثبوت فراہم کیا تھا اور اس وقت بھی انہوں نے بھارت کو دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت قرار دیا اور اپنی بے پایاں خوشی کے اظہار کے ساتھ انہوں نے اپنے اہل خانہ سمیت اس سال نومبر میں بھارت جانے کا اعلان کیا۔ اس لئے اب اگر انہوں نے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر بھی بھارت کیلئے وارفتگی کا اظہار کیا ہے اور منموہن کو اپنا دوست قرار دیکر انہیں دنیا کی ابھرتی طاقت ظاہر کیا ہے تو اس میں اچنبھے والی کوئی بات نہیں جبکہ اوباما منموہن ملاقات میں ’’من ترا حاجی بگویم، تو مرا ملاّ بگو‘‘ والی پیدا شدہ فضا سے ہمیں یہ نتیجہ اخذ کرنے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہئے کہ امریکہ بھی ہمارے ایٹمی قوت ہونے کے ناطے ہمارا بھارت جیسا ہی دشمن ہے اور ہماری سالمیت کیخلاف امریکہ بھارت مقاصد بھی مشترکہ ہیں۔
اسی تناظر میں امریکہ کو ہمارے چین سے ایٹمی معاہدہ کرنے اور برادر اسلامی ملک ایران سے گیس پائپ لائن کے معاہدے پر عملدرآمد شروع کرنے پر سخت اعتراضات ہیں اور اس کی جانب سے ہمیں ان دونوں معاہدوں کو روبہ عمل نہ لانے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے حالانکہ یہ دونوں معاہدے ہمارے توانائی کے سنگین بحران سے عہدہ برآ ہونے کیلئے طے ہوئے ہیں۔ مقصد صرف ہماری اقتصادی ترقی اور دفاعی صلاحیتوں کے آگے بند باندھنا ہے جو درحقیقت ہمارے مکار دشمن بھارت ہی کا ایجنڈا ہے جسے اب امریکہ، بھارت گٹھ جوڑ کی بنیاد پر مکمل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اسکے برعکس نہ صرف امریکہ نے خود بھارت کے ساتھ ایٹمی تعاون کے متعدد معاہدے کئے اور بھارت کی ایٹمی صلاحیتوں کو ایٹمی عدم پھیلائو کے کسی عالمی معاہدے کے تابع نہیں ہونے دیا بلکہ فرانس، روس، برطانیہ، جاپان اور اسرائیل تک سے بھارت کے طے پانیوالے ایٹمی تعاون کے معاہدوں پر کوئی اعتراض کیا اور نہ اپنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ اب بھارت نے کینیڈا کے ساتھ بھی سول ایٹمی تعاون کا معاہدہ کرلیا ہے جس کی بنیاد پر بھارت کینیڈا سے یورینیم اور دوسرا ایٹمی سامان بھی درآمد کرسکے گا۔ یہ معاہدہ بھی G-20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر اوباما کی موجودگی میں بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور کینیڈین وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے مابین طے پایا ہے اور اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے مگر اوباما کو اس معاہدے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہوا جس سے امریکہ بھارت ملی بھگت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
یہ طرفہ تماشہ ہے کہ پاکستان ایک جانب تو دہشت گردی کے خاتمہ کے نام پر امریکی فرنٹ لائن اتحادی کا تابعدارانہ کردار ادا کرتے ہوئے خود بدترین دہشت گردی کا شکار ہورہا ہے اور دوسری جانب بھارت دہشت گردی کا سارا ملبہ ہم پر ڈالتے ہوئے دنیا میں ہمارا امیج ایک دہشت گرد ریاست کا بنانے پر تلا ہوا ہے۔حالانکہ کشمیر میں وہ خود ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے اور خود مسئلہ کشمیر یو این میں لے جانے کے باوجود اب اسے اپنا اٹوٹ انگ قرارد دیتے ہوئے کشمیر میں رائے شماری سے منکر ہے اور امریکہ سمیت یو این خاموش ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے اوباما کے ساتھ ملاقات میں بھی ہمارے خلاف یہی شوروغوغا کیا اور اوباما ہی کی زبان میں ہمیں دہشت گردی کیخلاف فدویانہ کردار ادا کرتے رہنے کی بھی تلقین کی جبکہ ہم پر دہشت گردوں کی حمائت کرنے کا الزام بھی عائد کر ڈالا حالانکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ اس خطہ میں دہشت گردی کا سارا ماحول بھارت کا اپنا پیدا کردہ ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے اس خطہ میں مبینہ دہشت گردی کے خاتمہ کی شروع کی گئی جنگ سے دہشت گردی کو فروغ حاصل ہوا ہے چنانچہ افغانستان میں نیٹو افواج کی کارروائیوں اور ہماری سرزمین پر ڈرون حملوں اور امریکی ایماء پر شروع کئے گئے فوجی آپریشن کے ردعمل میں ہم خودکش حملوں اور دہشت گردی کی دوسری وارداتوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں۔
افغانستان میں نیٹو افواج کی پے درپے ناکامیوں اور بھاری جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیکر ہی اوباما اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ افغان مسئلہ کا بالآخر سیاسی حل نکالنا ہوگا جس کیلئے وہ پاکستان اور افغانستان کے مفاہمتی کردار کے متمنی ہیں۔ وہ امریکی مفادات کی اس جنگ میں امریکہ اور دیگر نیٹو ممالک کے مزید جانی و مالی نقصان کے تو متحمل نہیں ہورہے مگر ہمیں اس آگ میں جھونکے رکھنا چاہتے ہیں جبکہ ہمارے مکار دشمن بھارت کو شہ دیکر اور اس کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے بھی اس نے ہماری سالمیت کو سنگین خطرہ لاحق کررکھا ہے۔
اس صورتحال میں اس خطہ میںقیام امن کا واحد راستہ نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلاء کا ہے۔ اگر ہماری جانب سے امریکی فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ترک کردیا جائے اور نیٹو افواج کی ہر قسم کی سپلائی بند کردی جائے تو شکست خوردہ نیٹو افواج کے پاس واپسی کے سوا کوئی چارۂ کار نہیں رہے گا اس لئے ہمارے حکمرانوں کو ملک کی سالمیت کیخلاف امریکی بھارتی عزائم کو بھانپتے ہوئے قومی مفادات کے تقاضوں کے مطابق اپنی پالیسیاں وضع کرنی چاہئیں اور اس مکار دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے اپنے گھوڑے تیار رکھنے چاہئیں جو ایٹم بم کی شکل میں ہماری حفاظت و سلامتی کے ضامن ہیں۔ نیٹو افواج نے تو اب افغانستان سے واپس جانا ہی جانا ہے کیونکہ افغان دھرتی پر آج تک کسی غیرملکی کے قدم نہیں جم سکے۔ ہمیں اب اپنے دشمن بھارت کی سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا کیونکہ نیٹو افواج کے جانے کے بعد وہ افغانستان میں اپنا اثرورسوخ بڑھا سکتا ہے اور یہ صورتحال ہماری سالمیت کیخلاف پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔
Never knew and Indian will be so fair and just….
He is bang on with his research, India just has a big mouth but no guts, it always gives up something to gain it…
Pakistan Zindabaad